کراچی، مجلس وحد مسلمین کی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) ترجمان مجلس وحدت مسلمین علامہ مبشر حسن نے فرانس میں ایک بار پھر خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے۔عالم اسلام کو بے بس سمجھنے والے احمق اور عالمی امن کے دشمن ہے۔

(جاری ہے)

اسلام کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کا دفاع کرنے والی ریاستوں سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات کا خاتمہ عالم اسلام کی غیرت کا تقاضہ ہے۔انہوں کہاعالمی طاقتیں مختلف مذاہب کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں؂ امت مسلمہ متحد ہوکر دشمنان اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کرے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔ حرمت قرآن اور ناموس رسالت پر حرف نہیں آنے دیں گے امت مسلمہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں