واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل نے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے پانی فراہم کیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل نے ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مصروف فائر ٹینڈرز کو بروقت پانی فراہم کرکے آگ پر جلد از جلد قابو پانا ممکن بنایا، بدھ کو لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی تھی، ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کی جانب سے بلاکسی تاخیر فائربریگیڈ کی درخواست پر 35ہزار گیلن پانی ٹینکروں کے ذریعے فراہم کیا گیا یہ سلسلہ آگ پر مکمل قابو پائے جانے اور کولنگ کا عمل مکمل ہونے تک جاری رہا،واضح رہے کہ واٹربورڈ نے منگل کو بھی شہر کے دومقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کی درخواست پر آتشزدگی کے مقام پر ہی بلامعاوضہ55ہزار گیلن پانی فراہم کرکے آگ پر جلد از جلد قابو پانا ممکن بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں