کراچی کی تاجر انجمنوں کا ایم کیوایم پاکستان سے اظہار تشکر

جمعہ 27 نومبر 2020 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری کانقصان درحقیت ایم کیوایم کا سیاسی نقصان ہے شہر کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے اور اس شہر کے تاجر ہوں یا کاروباری طبقہ وہ پاکستان اور سندھ کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان خیالات کااظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیوایم پاکستان کے مرکز پر میاں عتیق اور شیخ حبیب کی قیادت میں کراچی کیتاجروں کی نمائندہ انجمنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں عتیق اورشیخ حبیب نے ایم کیوایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ آپ کی موثر اور توانا آواز کے باعث تاجروں کے کاروبار تباہ ہونیسے بچ گئے آج کراچی کے تاجر اس خوشی آپکو مٹھائی کھلانے آئے ہیں اور مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کی حکمت عملی پر بات کرنی تھی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نیتاجروں پر زور دیا کے علاقائی سطح پر بھی اپناموثر کردار ادا کریں تاکہ کراچی کی بہتری کے لئے مل جل کر کام کیا جاسکے اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ڈپٹی کنوینر کنورنوید جمیل اور دیگراراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں