معاشی استحکام کے لیئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، فراز الر حمن

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے معاشی استحکام ہونا نہایت ضروری ہے کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہاں تاجروں ، صنعت کاروں اور بزنس کمیونٹی کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے چیئرمین فرا ز الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا جب تک تاجروں و صنعتکاروں کو سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں اور ان کے مسائل پر توجہ نہیں دی جاتی اس وقت تک معاشی استحکام قائم نہیں ہوسکتا ، ٹیکسز کے نظام میں شفافیت اور آسانیوں کا ہونا نہایت ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں