مہنگائی کے طوفان کو نہیں روکا گیا تو غربت میں تیزی سے اضافہ ہوگا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

جمعہ 15 جنوری 2021 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کو نہیں روکا گیا تو غربت میں تیزی سے اضافہ ہوگا ،پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو عوام دشمن سمجھتے ہیں ،حکومت کو مشورہ ہے معاشی استحکام کیلئے پالیسی بنانے کیلئے عوام میں سے تعلیم یافتہ لوگوں کو آگے لایا جائے ،باربار مہنگائی کے حکومتی اقدام سے عوام پریشان اور حکمرانوں سے بیزاری کررہے ہیںآئی ایم ایف کے فیصلے مسلط نہیں کئے جائیں ،عوام کو تعلیم وصحت اور روز گار میسر نہیں مہنگائی کے بوجھ تلے غریب کو دبایا جارہا ہے ،عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے فیصلوں کو جمہوریت منافی اقدام سمجھتے ہیں ،حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرنا چاہیے اوگرا سے عوام کا اعتماد ختم ہوگیا ہے ،مہنگائی سے غریب زیادہ متاثر ہوتا ہے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کے فیصلے پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے ،حکومتمخالفنہیںمگر عوام دشمن پالیسیوں پرخاموش بھینہیں رہینگے ،عوامکوکسی صورت تنہا نہیںچھوڑینگے حکمرانوںکوآئینہ دیکھاناہماراجمہوری حق ہے ،خواہش ہے حکومت اپنی مدت پوری کرئے مگر ہر ماہ مہنگائی کے اضافے سے حکمران اپنے پائوں پر کلہاڑی مار رہے ہیں ،عوام طاقت کا سرچشمہ ہے انہیں ریلیف دینا حکومت کا آئینی وجمہوری اور اخلاقی فرض ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جمہوریت عوام کے مسائل حل اور حقوق مہیا کرتی ہے ،عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا وقت آگیا ہے حکومت اب دعوئوں سے کام نہ چلائے ،نوکریاں فراہم کرنے اور غریب کو گھر دینے وروزگار کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کے وعدے پورے کئے جائیں ،جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتے پائیدار جمہوریت کیلئے ضروری ہے خوشحالی وترقی اور معیشت کے استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں