کراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیزدھارآلے کے وار سے ایک خاتون سمیت4 افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 22 جنوری 2021 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیزدھارآلے کے وار سے ایک خاتون سمیت4 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ نیو کراچی سے ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود ملیر ریلوے ٹریک نزد ولایت علی شاہ درگاہ کے قریب پراسرار طور پر اندھی گولی لگنے سے 25 سالہ خاتون نذیراں زوجہ شریف زخمی ہوگئے جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال لایا گیا۔

منگھو پیر تھانے کی حدود خیرآباد امن چوک نزد غنی بلڈنگ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی مارکر35 سالہ رحمن الدین ولد راجہ گل کو زخمی کردیا جس طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔سہراب گوٹھ کے علاقے نادرن بائی پاس نزد چیپل گارڈن کے سکیورٹی گارڈ22 سالہ ریاض اتفاقیہ طور پر اپنی رائفل سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

بلدیہ ٹاو ٴن کے علاقے رشید آباد میں نامعلوم افراد نے تیزدھار آلے کے وار کرکے نوجوان کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، مضروب 28سالہ مسلم خان ولد عبدالرؤف کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے بتایا کہ نامعلوم افراد اس سے لوٹ مار کررہے تھے اور مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار کرکے فرار ہوگئے۔ ادھر نیوکراچی کے علاقے بشیر چوک نزد اللہ والی مسجد کے قریب سے ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے پولیس نے ایدھی کے رضاکاروں کی مدد سے عباسی شہیدا سپتال پہنچایا،پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی سوارافراد مذکورہ شخص کو مذکورہ مقام پر چھوڑ کر فرار ہوئے تھے،تاہم 30 سالہ شخص کی فوری طور پر شناخت بھی عمل میں نہیں آسکی،جبکہ متاثرہ شخص کے ہوش میں آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں