کراچی،شہر کے مختلف علاقوں سے ایک نوزائیدہ بچے سمیت 6 افراد کی لاشیں برآمد

جمعہ 22 جنوری 2021 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) شہر کے مختلف علاقوں سے ایک نوزائیدہ بچے سمیت 6 افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی بشیر چوک قبرستان کے گیٹ نمبردو سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ،جسے ایدھی کے رضاکاروں نے اپنی تحویل میں لے کر سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کردی۔عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے پاس سے ایک شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کی،فوری طور پور متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی اس کی عمر 60 برس کے قریب بتائی جاتی ہے،پولیس کے مطابق بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے،پولیس نے لاش سردخانے میں امانتاورثاء کی تلاش کیلئے رکھوا دی ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود لطیف ٹاؤن سیکٹر B/17 نزد ذکریا چوک کے پاس سے پیدل چلتے ہوئے ایک شخص گرگیا اور اس کی موت واقع ہوگئی،پولیس نے لاش جناح اسپتال منتقل کی،جہاں متوفی کی شناخت 32 سالہ عباس ولد نور محمد کے نام سے ہوئی جو قریبی علاقے کا رہائشی تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ عباس کی موت دل کا دورہ پڑھنے کے سبب واقع ہوئی،پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

کھاردارکے علاقے اولڈسٹی ایریا چاند بی بی روڈ سے 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جسے پولیس نے سول اسپتال پہنچائی ،پولیس کے مطابق متوفی طبعی موت فوت ہوا ہے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کردی ہے۔پیرآباد کے علاقے میں بنارس پل کے نیچے سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جسے پولیس نے عباسی شہیداسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔ملیر کینٹ کے علاقے کینٹ بازار میں واقع مکان میں لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان سے 80سالہ شکور ولد نورمحمد کی لاش کو برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق متوفی طبعی فوت ہوا ہے اور مذکورہ مکان میں اکیلا رہتا تھا ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں