مولانانورانی کا ساتھ دیاہوتاتوآج یہ صورتحال نہ ہوتی،شکیل قاسمی

وقت ہے علماء ومشائخ رسم شبیری اداکرتے ہوئے میدان عمل میں نکلیںاورجے یوپی کے پلیٹ فارم سے نفاذنظام مصطفیٰ کی جدوجہد کریں شاہ احمدنورانیؒ ساری زندگی اہلسنّت وجماعت کو متحد کرنے کی کوششیں کرتے رہے لیکن سازشیوں نے کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا

جمعہ 16 اپریل 2021 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) اگر مولانانورانی کا ساتھ دیاہوتاتوآج یہ صورتحال نہ ہوتی،آج پوری اہلسنّت بے یارومددگار ہے، ابھی بھی وقت ہے علماء ومشائخ رسم شبیری اداکرتے ہوئے میدان عمل میں نکلیں اور جمعیت علمائے پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر نظام مصطفیٰ ؐ کے نفاذ کی جدوجہد کریں۔یہ باتیں جے یوپی رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی نے علماء کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امام الشاہ احمدنورانیؒ ساری زندگی اہلسنّت وجماعت کو متحد کرنے کی کوششیں کرتے رہے لیکن سازشیوں نے کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا ،ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے ،آج اہلسنّت جس طرح بے یارومددگار ہے اور قیادت کے فقدان سے دوچارہے ایسے میں مولانانورانی کی فکر دعوت دے رہی ہے کہ وسیع تراتحاد اہلسنّت قیام عمل میں آئے۔تمام اہلسنّت جماعتیں ایک متفقہ پلیٹ فارم پر متحد ہوں اور مل کر میدان عمل میں آئیں ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے پاکستان اول روز سے ہی ملک میں نظام مصطفیٰ ؐ کے نفاذ اور مقام مصطفیٰ ؐ کے تحفظ کی جدوجہد کررہی ہے،ساتھ ہی ملک میں شرافت کی سیاست کے فروغ میں اپناکرداراداکرتی رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں