ْپاکستان سنی تحریک کے تحت مزارات اولیاء کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 19 جون 2021 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان سنی تحریک کے تحت مزارات اولیاء کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس احتجاجی مظاہرے سے پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ نے کہا کہ مزارات اولیاء کی بندش ملک کے 80فیصد مذہبی آزادی کا حق تلفی ہے، ہم پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق عضب کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے ہمارے مذہبی حقوق سلب کر دیئے جائیں، مزارات اولیاء امن و سلامتی کے محور اور روحانیت کے مینار ہیں ، جہاں دعائیں قبول وبائوں کا خاتمہ اور شفا ملتی ہے، ملک میں جنگوں کے دوران مزارات بند نہیں ہوئے لیکن کورونا وباء کو بنیاد بنا کر مزارات کے بار بار بندش کی گئی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ بھر کے مزارات 28جون کو مزارات نہہں کھولے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی پریس کلب پر مزارات کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فہیم الدین شیخ کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف میں کرپشن عروج پر ہے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت اقتدام کرے محکمہ اوقف کرپشن میں ملوث ہونے کے ساتھ اولیاء اللہ کی ترویج و اشاعت پر کوئی کام نہیں کرسکا ، بتایا جائے چندے کی مد میں کروڑوں روپیہ جمع ہوتا ہے کہاں جارہا ہے، ہمارا ممطالبہ ہے کہ مزارات اولیاء کے ترویج و اشاعت اور تعمیر و ترقی کے لئے علماء و مشائخ اہلسنت کا بورڈ تشکیل دیا جائے ،اس موقع پرپاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی رکن محمد آفتاب قادری نے کہا کہ کورونا وائریس ایک حقیقت ضرورت ہے مگر اس کی آڑ میں 15ماہ کے دوران9 ماہ مزارات بند کرنا اور دیگر تفریحی مقامات کھلے رکھنے کی اجازت سراسر زیادتی ہے ، مزارات کے آداب کا تقاضہ ہے کہ خواتین کے لئے الگ باپردہ راستے کا انتظام کیا جائے آئندہ کورونا وائرس کے مسئلے پر مزارات کی بندش کا معاملہ زیر غور آئے تو پہلے مشائخ اہلسنت سے مشاورت کی جائے اس موقع پر پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے رکن علامہ طارق شہزاد المدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلک اہلسنت کے علماء و مشائخ کے بغیر آئندہ مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو پھر اولیاء اللہ کے چاہنے والے بھرپور مزاحمت کریں گے ، مزارات کے کھولنے کا اعلان سنیوں تمہاری جدوجہد کا ثمر ہے انشاء اللہ 28جون کو مزارات اولیاء کھلتے ہی سندھ بھر کے علماء و مشائخ اور پاکستان سنی تحریک کے تمام عہدیداران مزارات اولیا ء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد ملک کی سلامتی امن معاشی استحکام اور کورونا وباء کے خاتمے کے لے خصوصی دعائیں کریں گے ، اس موقع پر علامہ ریاض قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں