کراچی، کچرے سے لدے ڈمپرکی ٹکرسے موٹر سائیکل سوارکم عمر3 بہن بھائی زخمی

مشتعل افراد نے ڈمپرکو آگ لگادی

منگل 22 جون 2021 00:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب کچرے سے لدے ڈمپرکی ٹکرسے موٹر سائیکل پر سوارکم عمر3 بہن بھائی زخمی ہو گئے،موقع پرموجود مشتعل افراد نے ڈمپرکو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب کچرے سے لدے ڈمپرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار3 کم عمربہن بھائی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی اورسول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق عباسی شہید اسپتال لائے جانے والے زخموں میں 17 سالہ مزمل اور14 سالہ ابیحہ شامل ہے جبکہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والی 10 سالہ فاطمہ کوسول اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں زخمی فاطمہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،جبکہ حادثے کے مقام پرمشتعل شہریوں نے ڈمپرکوآگ لگا دی جس کے باعث ڈمپرکا اگلا حصہ مکمل طورپرجل گیا،تاہم پولیس نے موقع پرپہنچ کر ڈمپرکے ڈرائیورکو حراست میں لے کر ڈمپر تحویل میں لے لیا اور صورتحال پر قابو پایا حادثے اور ڈمپر جلائے جانے کے سبب مذکورہ مقام پر ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں