بلدیہ کیماڑی میں رہائش پذیر عوام کو بروقت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا عمل یقینی بنایا جائے ،ایڈمنسٹریٹر

منگل 27 جولائی 2021 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر بلدیہ کیماڑی مختار علی ابڑونے محرم الحرام اور مون سون برسات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اوربلدیاتی افسران نے شرکت کی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالہ سے جاری تعمیر و مرمت کے کاموں میں باہمی مشاورت کا خصوصی خیال رکھا جائے منتظمین کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،روشنی کی فراہمی اور جلوس کی گزرگاہوں پرتعمیر ومرمت کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ ایڈمنسٹریٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مون سون برسات کے دوران تمام تر موجود وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لاکر بلدیہ کیماڑی میں رہائش پذیر عوام کو بروقت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا عمل یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مون سون برسات کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی موقع پر موجودبلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو محرم الحرام کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ کیماڑی کی حدود میں موجود تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی کے ساتھ ساتھ جلو س کی گذرگاہوں پر تعمیر ومرمت کے کاموں کوحتمی شکل دی جاری ہے جبکہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رین ایمرجنسی سینٹرز بمعہ ضروری سازوسامان افسران کی نگرانی میں فعال کردئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں