انتظامیہ کی نااہلی کئی مقامات سے آلائشیں نہیں اُٹھائی جاسکیں ،محمدسلیم عطاری

جمعرات 29 جولائی 2021 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمد سلیم عطاری نے کہاکہ کراچی کی صورت حال دیکھ کر افسوس ہوتا ہے،شہری عوام ہر طریقہ سے پریشان ہیں، صفائی کا نظام،نکاسی آب کا نظام، ٹرانسپورٹ کا نظام ،پانی ،بجلی ،گیس کی فراہمی کا نظام سب تباہ ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس نے جہاں شہر میں خوف کی فضا پھیلائی ہوئی ہے وہی حکومت اورانتظامیہ عوام کو ایک اور آزمائش میں ڈالاہواہے ،عید الاضحی گزرے ایک ہفتہ ہوچکا ہے لیکن بعض علاقوں،شاہراہوں،نالوں میں جانورکی آلائشیںاب بھی پڑی ہوئی ہیں ، جس سے شدید بدبوپھیل رہی ہے۔

اگر شہر کی فوری طوپر صفائی نہ کی گئی تو وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔محمدسلیم عطاری نے حکومت سندھ اورشہری انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پرآلائشوں کو ٹھکانے لگانے اورجراثیم کش اسپرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں