بھرپور ڈریجنگ سے بڑے جہازوں کی کراچی پورٹ آمد اور برتھنگ کا راستہ کھل گیا

پیر 27 ستمبر 2021 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) بھرپور ڈریجنگ سے بڑے جہازوں کی کراچی پورٹ آمد اور برتھنگ کا راستہ کھل گیا۔کراچی پورٹ پر برتھوں اور چینل کی ڈریجنگ کو فوقیت حاصل رہی ہے اور جنوری 2021 سے تو خاص طور پر گہراء کو برتھوں کی ڈیزائن کے مطابق اور مختلف نوعیت کے کارگو کی ہینڈلنگ کے لئے ڈریجنگ کی گئی ہے۔ ڈریجنگ کے لئے بالخصوص BHD ALI کو جنوری میں امسال آپریشنل کیا گیا ہے جوکہ چند سالوں کے بعد ممکن ہوا۔

اس ڈریجر سے رات میں بھی ڈریجنگ کی گئی ہے جس کے باعث مجموعی طور پر 160 ہزار کیوبک میٹر کی ڈریجنگ، یکم جنوری تا 31 اگست, ممکن ہوسکی ہے جس سے کے پی ٹی کو خاطر خواہ بچت ہوء ہے۔ اسکے باعث ںرتھ نمبر 14،5 کی گہراء 11 میٹر، ںرتھ نمبر 6,7,10,11 کی گہراء 13 میٹر، ںرتھ نمبر 20,21 کی گہراء 10 میٹر اور آئل پیئرز 1,3 کی گہراء 13 میٹرز کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کے تیز رفتار ڈریجنگ سے کے پی ٹی نے ایک طرف تو ڈیپر ڈرافٹ جہازوں کی ںرتھ کے ساتھ برتھنگ کو محفوظ طریقے سے ممکن بنایا تو دوسری جانب جہازوں کی جلد روانگی ممکن ہوء ہے اور ڈیمرج چارجز میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور وفاقی وزیر ی زیدی کے وژن کے مطابق شپنگ، بزنس کمیونیٹی اور عوام کو مستفید کرتے ہوئے ریونیو بڑھانا ممکن ہوا ہے۔

اس ضمن میں مزید بہتری منہال ڈریجر سے آء ہے جسے سال 2015 کے بعد سے استعمال میں لا کر چننہ کریک کی گہراء میں اضافے سے ٹائڈل فلو کو اچھا کیا گیا ہے جس سے کریک میں موجود تیمر کے جنگلات بھی مستفید ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں