ہندو ملازمین کے مذہبی تہوار دیوالی سے قبل 26 اکتوبر تک تنخواہیں ادا کی جائیں، چیئرمین آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، صدر ملک نوید اعوان (پشاور)، جنرل سیکریٹری ملک نصیرالدین ہمایوں (گوجرانوالہ)، سینئر جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ (نوشہروفیروز)، فنانس سیکریٹری پرویز چیدا مسیح (راولپنڈی)، جنرل سیکریٹری صوبہ سندھ اکرم راجپوت (حیدرآباد)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر) نے حکومت پاکستان اور چاروں صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کا مذہبی تہوار دیوای 4 نومبر کو منایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا یونینز سے کیے گئے معاہدوں، فنانس رول کے تحت دیوالی سے قبل ملک بھر کے ہندو ملازمین کو 26 اکتوبر تک اکتوبر کا ماہوار تنخواہیں قبل از وقت ادا کی جائیں تاکہ ہندو ملازمین اپنا مذہبی تہوار اپنے اہل و عیال و خاندانوں کے ہمراہ مناسکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں