کراچی،فش ہاربر پر پھنسی کشتیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کر دی گئی

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) فش ہاربر پر پھنسنے والی کشتیوں کا راستہ کلیئر کرکے مچھلی سے لدی 14 لانچوں کو جیٹی پر لنگر انداز کرکے ٹریفک بحال کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

فش ہاربر کراچی کے سکیورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق ٹریفک جام کی صورتحال صبح کے وقت سمندر سے آنے والی اور شکار کے لیے روانہ ہونے والی کشتیوں کے سبب پیدا ہوا، 83 کے لگ بھگ برف اور راشن سے لدی 83 کشتیوں کو شکار پر روانگی کا راستہ فراہم کیا گیا۔ٹریفک جام کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی نے 8 اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں