نیشنل سیکیورٹی ٹریننگ کے حوالے سے ایس ایس یوہیڈکوارٹرز میں ویبینارمنعقد،صدرآئی پی اوپاکستان مقصوداحمد کی شرکت

پیر 29 نومبر 2021 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن پاکستان کے صدرڈی آئی جی سیکیورٹی مقصوداحمد کی ہدایت پر پاکستان کے آئی پی اوممبران نے ایس ایس یوکانفرنس ہال میں نیشنل سیکیورٹی ٹریننگ سے متعلق ویبینار میں شرکت کی جس کی میزبانی آئی پی اوافریقن کمانڈکے صدرجناب شعیب آدم اور آئی پی اوٹرینر، انسداد دہشت گردی کے ماہر،سیکیورٹی لیڈراور آئی پی اوافریقی کمانڈنیوزڈیسک کے سربراہ ڈیلانوکیلونے کی۔

سیشن کا مقصد عالمی سطح پر قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے تاریخی تناظر اور عالمی سلامتی کے بنیادی پہلوں کو اجاگرکرناتھااور مزید ان خطرات سے نمٹنے کے لیے دوسرے ممالک کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی کا بغورمطالعہ کرناتھا۔اس موقع پر صدر آئی پی اوپاکستان مقصوداحمد نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ آئی پی اوپولیس افسران کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اس طرح کے تربیتی شیشنز سے استفادہ حاصل کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کو صحیح معنوں پر بروئے کارلاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی پی اوکابنیادی مقصد پیشہ ورانہ اورمثراندازمیں قانون نافذکرنے والے اداروں کی صلاحیت میں اضافہ اورجرائم کے خلاف جنگ میں مددکرنا ہے تاکہ مختلف جرائم کی بیخ کنی کی جاسکے۔آئی پی اوعالمی سطح پر قانون نافذکرنے والے اداروں اوردیگرتنظیموں جیسے NCA-UK,CIA, FBI,UNPOL,WHO کے ساتھ معلومات کے تبادلہ اور باہمی تعاون کے لیے منسلک ہے۔تربیتی سیشن میں دنیا بھر سے تقریبا 200 شرکا نے شرکت کی۔ اس اہم تربیتی پروگرام میں آئی پی اوہیڈکوارٹرزکے اہم گلوبل ہیڈلیڈرزنے بھی شرکت کی جوکہ پینلسٹس کا حصہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں