ھ*کراچی، ولیمے کی تقریب سے واپسی پرگھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے دلہن سے زیورات نوچ لئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:55

!کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں ولیمے کی تقریب سے واپسی پرگھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے دلہن سے زیورات نوچ لئے فیڈرل بی ایریا کی گلیوں میں بھی داکوؤں کی لوٹ مار تفصیلات کے مطابق سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں مسلح ملزمان نے گھر کی دہلیز پر نوبیاہتا جورے کو فیملی سمیت ولیمے کی تقریب سے واپسی پر یرغمال بناکر و لوٹ لیا گیا ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن سے زیورات نوچ لئے جبکہ دیگر افراد سے موبائل فون،نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے فیڈرل بی ایریا میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان نے گلی محلوں میں 15 منٹ کے دوران 25سے زائد افراد سے اسلحہ کے زور پر نقد رقم موبائل فون لوٹ کئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں