علی زیدی نے آئی ایم او میں اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات سے کیا
اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز اور آئی ایم او اسٹریٹیجیک اہداف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پاکستان پرعزم اور متحرک ہے، وفاقی وزیر
منگل 7 دسمبر 2021 23:06
(جاری ہے)
علی حیدر زیدی نے بتایا کہ 2 لاکھ نوے ہزار مربع کلومیٹر کے اقتصادی زون اور 11 سو کلومیٹر کی ساحلی پٹی کیساتھ پاکستان دنیا کی مصروف ترین سمندری گزرگاہ کے سنگم پر واقع ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز اور آئی ایم او اسٹریٹیجیک اہداف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پاکستان پرعزم اور متحرک ہے، آئی ایم او ممالک کے مابین علوم و مہارت کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان آئی ایم او میری ٹائم ریسرچ فنڈ کے اجراء و قیام کی پرزور تائید کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوروناء کی عالمی وباء کے دوران پاکستان نے نہایت مؤثر اقدامات کے ذریعے عالمی بحری تجارت کو بندشوں سے بچایا،غیرمعمولی صورتحال کے باوجود بندرگاہوں کو فعال اور کھلا رکھنا پاکستان ہی کا اعجاز ہے۔وزیر بحری امور نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی جہاز رانوں کو وبائ سے بچانے کیلئے مفت کوروناء ویکسین دی گئی اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے، نومبر 2021 تک وزارت بحری امور نے کراچی کے ساحلی شہر میں 5 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی اور 2022 کے بہار تک 10 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں، وزارت بحری امور اپنے زیرانتظام حصے کو کاربن سے پاک کرنے کی راہ پر گامزن ہے، علی حیدر زیدی۔علی زیدی نے کہا اپنے ساحلوں کی حفاظت کیلئے پاکستان نے 70 لاکھ مینگروز اگائے ہیں، یہ مینگروز زمینی کٹاؤ روکنے کے ساتھ آبی حیات کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ صاف پانیوں میں محفوظ جہاز رانی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کے پیش نظر آئی ایم او رکن ممالک کیٹیگری سی کیلئے بطور امیدوار پاکستان کی حمایت کریں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت