کراچی: سافٹ ویئر ہاوس میں شوقیہ رکھے کچھوے زخمی اور بیمار ہوگئے

محکمہ جنگلی حیات نے کچھوئوں کو تحویل میں لے لیاہے، صحتیابی کے بعد انہیں دریائے سندھ میں چھوڑادیا جائیگا

بدھ 19 جنوری 2022 13:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) کراچی کے ایک سافٹ ویئر ہائوس میں شوقیہ رکھے کچھوے زخمی اور بیمار ہوگئے، محکمہ جنگلی حیات نے کچھوئوں کو تحویل میں لے لیاہے، صحتیابی کے بعد انہیں دریائے سندھ میں چھوڑادیا جائیگا۔انچارج مرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ محکمہ جنگلی حیات اشفاق میمن کے مطابق کچھوئوں کی بیماری کی اطلاع پر محکمہ جنگلی حیات نے سوفٹ ویئر ہاوس سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سافٹ ویئر ہاوس کے مالک نے کچھوئوں کو شوقیہ تالاب میں رکھا ہوا تھا، میٹھے پانی کے کچھووں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور مناسب غذا نہ دیے جانے پر کچھوے بیمار اور زخمی ہوئے، کمپنی کی ایک ملازمہ نے ایک کچھوے کو ڈاکٹر کو دکھایا۔ڈاکٹر کے مطابق ایک کچھوا ہائبرنیشن میں ہے دونوں کچھوئوں کومحکمہ جنگلی حیات نے اپنی تحویل میں لے لیاہے، کچھووں کو صحتیابی کے بعد دریائے سندھ میں آزاد کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں