پروفیسر مظہر سعید کاظمی کی خلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیق ؓکے یوم وصال کے موقع پر ’’ہفتہ محافظ اعظم ختم نبوت‘‘منانے کی اپیل

جمعرات 20 جنوری 2022 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیرصاحبزادہ پروفیسرسید مظہر سعید کاظمی شاہ نے علماء ومشائخ،خطبہ،ائمہ،جماعت اہل سنت کے مختلف سطحوں کے عہدیداران سے خلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیق ؓکے وصال کے موقع پر ’’ہفتہ محافظ اعظم ختم نبوت‘‘منانے کی اپیل کی ہے اورکہاہے کہ 22جمادی الثانی تک انبیاء کے بعد سب سے افضل ترین شخصیت کے کارناموں کو اُجاگر کیاجائے جمعہ کے خطابات ہویاخصوصی اجتماعات خلیفہ اول کی ریاست مدینہ کیلئے بے مثال خدمات،منکر ختم نبوت،جھوٹے دعویدار نبوت اورمنکرین زکوٰة کے خلاف تاریخی جہادکوخطابات میں موضوع بنائیں کہ جھوٹے دعویدارنبوت کے خلاف لشکر بھیجے اورابتداء ہی میں ان کی بیخ کنی کرکے آنے والے مسلم حکمرانوں کو عملی طورپر بتادیاکہ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں منکر ین ختم نبوت کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے اپناسب کچھ اسلام اورحضوراکرم ؐپر نچھاورکردیا،خلیفہ مقررہوئے تواپنی تنخواہ عام مزدورکے برابرمقررکرکے مسلم حکمرانوں کو ہمیشہ کیلئے سبق دیاکہ بیت المال قوم کی امانت ہے۔صاحبزادہ سیدمظہرسعیدکاظمی شاہ صاحب نے کہاکہ اگر پاکستان کو ریاست مدینہ بناناہے توحضرت ابوبکر صدیق ودیگرخلفائے راشدین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے حکمرانی کرناہوں گی ،کوئی بھی شرعی فیصلہ کرتے ہوئے کوئی مصلحت یاآڑنہیں آنی چاہیے ۔

علماء ومشائخ ،ائمہ، خطبہ اورجماعت اہل سنت کے مختلف سطحوں کے عہدیداران کو ہدایت دی کہ اپنی اولادمیں وہ جذبہ پیداکرنے کی کوشش کی جائے جو نبی کریم ؐسے محبت کا جذبہ سیدناابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں تھا ۔اسی طرح صحابہ اہل بیت اطہارکے درمیان جومثالی محبت تھی اس محبت پر مشتمل واقعات سامعین کے سامنے پیش کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں