گ* پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں 16 درجے آگے جانا صادق و امین کا کمال ہے،شازیہ مری

عمران خان نے چار سال کے اقتدار میں کرپشن اور تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

منگل 25 جنوری 2022 19:40

2کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہی کہ حالیہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان کاکرپشن کے خلاف بیانیہ بھی دھوکا تھا اورپاکستان کا کرپشن انڈیکس میں 16 درجے آگے جانا صادق اور امین کا کمال ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے پہلے کے پی میں احتساب کمیشن کو تالا لگوایا اور پھر ملک میں کرپشن کو بڑھادیا جبکہ عمران خان نے چار سال کے اقتدار میں کرپشن اور تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا۔ شازیہ مری نے ان باتوں کا اظہار ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے ردعمل میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری میگا کرپشن حکومت کی کھلی داستان ہے اورایل این جی کی خریداری میں تاخیر کرکے قوم کیاربوں روپے لوٹے گئے اور لوگوں پر مزید ٹیکس لگایا جبکہ اب کرپشن بڑھنے کا ملبہ بھی کسی وزیر یا مشیر پر ڈال دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے مزید کہا کہ عمران نے ملکی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولتکار بٹھائے ہیں اور عمران خان نے ملک میں ریکارڈ قرضے لیئے اور آج ہر پاکستانی تقریباً دو لاکھ روپے کا مقروض ہے جبکہ ملک میں اصل نااہل عمران احمد نیازی خود ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں