سندھ میں دفعہ 144 کا نفاذ

منگل 24 مئی 2022 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرصوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی۔منگل کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ریلیاں نکالنے، اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائدکردی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او کارروائی کا مجازہو گا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں لہذا صوبے بھر میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں