معاملات کواتفاق رائے ،باہمی مشورہ کے ذریعے حل کیا جائے،غیر مہذب الفاظ کے استعمال سے مکمل پرہیز کیاجائے،حاجی حنیف طیب

ہفتہ 28 مئی 2022 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے پارٹی کے سینئررہنما الحاج محمدرفیع کی رہائش گاہ پر اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے اسلام اورپاکستان سے پرخلوص ہمدردی کرنے والی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ سیاست میں عدم برداشت کے رویہ کو ختم کیاجائے،ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اوربات کرنے کا رویہ جو طرق کردیاگیاہے اس رویہ کو شروع کیاجائے۔

معاملات کواتفاق رائے ،باہمی مشورہ کے ذریعے حل کیا جائے،غیر مہذب الفاظ کے استعمال سے مکمل پرہیز کیاجائے،سیاسی رہنماکوئی بھی اسلامی حوالہ دینے سے پہلے جن علماء کرام کو وہ معتبر اورمستند سمجھتے ہواُن سے حوالہ لینے کو ترجیح دی جائے، پاکستان میں کروڑوں افرادخط غربت سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں،مہنگائی اوربے روزگاری کے سبب دووقت کی روٹی میسر نہیںایسے اقدامات سے اجتناب کیاجائے عوام کے روزگارکے حصول میں دشواری ہو،سڑکیں اورراستے بندکرنے پڑھتے ہو۔

(جاری ہے)

دھرنوں ،مظاہروں ،جلسوں سے عام شہریوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے،ایمبولینس بھی پھنس جاتی ہے،کوئی ایسی جگہ کا تعین کیاجائے جس سے عوام کاکاروباربھی متاثرنہ ہو،تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو آنے جانے میں دشواری نہ ہو۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ملک کی معاشی صورت حال انتہائی خراب ہے پاکستان خدانخواستہ ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکاہے یہ وقت ملک کو بچانے کا ہے تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل طے کریں، سیاست میں سیاسی طورپرایک دوسرے کو تنقیدکرنے کی اجازت ہے لیکن ایسی زبان کا استعمال نہ کیاجائے کہ جس کے منفی اثرات ہماری نوجوان نسل پرپڑیں،آئین ،قانون ،اخلاقیات کے دائرے میں رہ کرسیاست کی جائے ۔

اجلاس میں پروفیسر عبدالجبارقریشی ،شبیر احمدقاضی،الحاج محمدرفیع،علامہ نسیم احمدصدیقی ،حاجی احمدمجاہد،پیر زادہ غلام حسین چشتی ،عبدالقدیر شریف ودیگر نے شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں