گورنر ہائوس کراچی میں افطار کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری رہا،علماءکرام کے علاوہ عام افراد کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات و مدارس کے طلبہ کی شرکت

ہفتہ 25 مارچ 2023 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) گورنر ہائوس میں افطار کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری رہا، علماءکرام کے علاوہ عام افراد کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات و مدارس کے طالب علموں نے افطار و ڈنر میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کےمطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کا استقبال کیا، گورنرسندھ نے علماءکرام اور دیگر کے ہمراہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے علماءکرام کے ساتھ افطار و ڈنر بھی کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہائوس میں تیسرے دن بھی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان کا مشکور ہوں ، آپ سب کی آمد میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواص کے لئے مخصوص گورنر ہائوس کو عوام کے لئے کھولنے پر بہت خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں