کراچی :ایشیاء کی بڑی بابرمارکیٹ لانڈھی میں فول پروف سیکورٹی

مارکیٹ کے داخلی وخارجی راستوں اور اندرونی حصوں میں خفیہ سیکیورٹی کا جال پھیلا دیا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ایشیاء کی بڑی مارکیٹ بابر مارکیٹ لانڈ ھی میں چاند رات تک انتہائی سخت اور فول پروف سیکیورٹی پر عملدرآمد جاری ہے۔ بابر مارکیٹ لانڈھی کے چاروں اطراف شاہراہوں ، مارکیٹ کے داخلی و خارجی راستوں اور مارکیٹ کے اندرونی حصوں میں خفیہ سیکیورٹی کی ٹیموں کا جال پھیلادیا گیا ہے۔ جبکہ کرمنلز پر کڑی نظر رکھنے کے لیے خفیہ واچ کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔

مارکیٹ میں اوباش اور جیب کتروں کو دبوچنے کے لیے ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں ۔ ادھر بابر مارکیٹ لانڈھی کی رجسٹرڈ یونین انجمن تاجران بابر مارکیٹ لانڈھی کی ایڈ ھاک کمیٹی کے چیئرمین ضمیر الدین خان ، سابق صدر شفیق پاپا ۔ سابق جنرل سیکرٹری فیصل انصاری۔ سابق جوائنٹ سیکرٹری مکرم علی۔

(جاری ہے)

سابق انفارمیشن سیکرٹری اشفاق انصاری اور عمران قریشی تمام سیکیورٹی انتظامات کا ازخود ہر دو گھنٹے بعد مارکیٹ کا دورہ کر کے جائزہ لے رہے ہیں اور مارکیٹ میں تعینات سیکیورٹی ٹیموں کو ضروری ہدایات دینے کا عمل بھی جاری ہے ۔

علاوہ ازیں مارکیٹ انجمن ذمہ داران سے SHO لانڈھی شمشاد چاچڑ اور SOٹریفک لانڈھی محمد قاسم ہمہ وقت رابطہ میں ہیں ۔ جبکہ پولیس تعینات کی جانے والی نفری کو چوکس رکھا گیا ہے چیئرمین ایڈھاک کمیٹی انجمن تاجران بابر مارکیٹ ضمیر الدین خان ۔ سابق صدر شفیق پاپا اپنی پوری سابقہ ٹیم کے ہمراہ مارکیٹ کی سیکیورٹی سمیت تاجران اور صارفین کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ صارفین نے مارکیٹ انجمن کی خدمات کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں