جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار

94 سے زائد کیٹیگریز کی غیررجسٹرڈ اور جعلی ادویات قبضے میں لی گئی ہیں،ترجمان ایف آئی اے

جمعہ 29 مارچ 2024 13:20

جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دوائیں فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور منیجر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کارساز روڈ کے ڈی اے میں واقع میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا گیا، مراد میڈیکو سے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈریپ کے ساتھ کی گئی۔ جعلی ادویات خفیہ خانوں میں چھپا کررکھی ہوئی تھیں۔ایف آئی اے حکام نے حوالے سے مزید کہاکہ 94 سے زائد کیٹیگریز کی غیررجسٹرڈ اور جعلی ادویات قبضے میں لی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اسٹور منیجرفاروق مراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ اسٹور مالک عبدالکریم مراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں