عبادت میں لذت و حلاوت پیدا کرنا ہمارا فطری عمل ہے،ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی

جمعہ 29 مارچ 2024 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) مرکزی محمدی مسجد برنس روڈ کراچی کی مرکزی جامع مسجد میں ممتاز دینی اسکالر ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی نے خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ ماہِ صیام کا آخر ی عشرہ ہم پر سایہ فگن ہورہا ہے اس عشرہ میں لاکھوں معتکفین اپنی اپنی مساجد میں اعتکاف کریں گے انہوں نے کہا کہ اعتکاف اور طاق راتیں ہم سے تقاضہ کررہی ہیں کہ ہم من حیث القوح ہر قسم کی عبادت میں خشوع و خضوع لذت و حلاوت اس وقت پیدا کرسکتے ہیں جب احکامات ِخداوندی اور محمد عربی ﷺ کے ارشادات ِ گرامی کے پیشِ نظر عبادت کے عمل کو بروئے کار لائیں گے۔

ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا کہ طاق راتوں کی فضیلت و اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُن راتوں کی ایک رات ایسی رات ہے جس کو پالینے سے ہزار مہینوں کا ثواب انسان کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ماہِ صیام کے شب و روز کو افطاری کے بعد اور سحری سے پہلے (Hoteling)، شطرنج اور لڈو کھیل کر ماہِ صیام کی تطہیر کی بجائے تضحیک نہ کریں ہوسکتا ہے کہ ہماری زندگی کا یہ آخری ماہِ صیام ہو انہوں نے کہا اس ماہِ مقدس کا آنا اس مسجد میں موجود بزرگ نمازی حضرات اور میری مائیں بہنیں اس بات کی پیشگی تائید کریں گی کہ اسی منبر رسول ﷺ پر محدث العصر مولانا عبدالستار دہلوی ؒ، مولانا عبدالغفار سلفیؒ، مولانا عبدالجلیل خانؒ، قاری عبدالحکم کرم الجلیلیؒ، مفتی عبدالقہار دہلوی ؒاور اب بقیة السلف مولانا عبدالرحمٰن سلفی کے خطباتِ جمعة المبارک یاد آرہے ہیں ان کے توحید و سنت اور قرآن و حدیث کے سینکڑوں جمعة المبارک کے خطبات میں قرآن و حدیث کے سینکڑوں مسائل کا حل ہمیں آج بھی یاد آتے ہیں جسے وہ نہایت فراخ دلی سے قرآن و حدیث کے حوالہ جات دے کر جمعة المبارک کے سامعین کرام کو سمجھایا کرتے تھے مجھے اس موقع پر بلوچ فیملی کی معمر شخصیت مراد بلوچ یاد آرہے ہیں جنہوں نے جماعت کے مفسرالقرآن مولانا عبدالستارمحدث دہلوی ؒکی امامت وخطابت میں اسی محمدی مسجد برنس روڈ پر خطبہ جمعہ سنا اور جمعہ کے بعد پوری بلوچ فیملی مسلکِ اہلِ حدیث سے وابسطہ ہوگئی۔

یہ ہماری جماعت کے علماء کرام اور اکابرین کا خاصہ تھا کہ وہ اپنی شگفتہ اسلوب سے کی گئی گفتگو کو سامعین کرام کے دلوں میں منور کردیا کرتے تھے اور اُ ن کے قلوب و اذھان میں توحید و رسالت کے پرچم کو بلند کردیا کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں