فیضان مدینہ میں دو سالہ تخصیص فی الفقہ والاقتصاد الاسلامی کورس کا انعقاد

کورس کا مقصد جدید تجارتی معاملات میں شرعی تعلیمات کی رہنمائی کیلئے ماہرین کی تیاری ہے، درخواست جمع کرانے کی آخری 19 اپریل ہے، خواہشمند داخلے کیلئے فیضان مدینہ میں رابطہ کریں

بدھ 17 اپریل 2024 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) جامع المدینہ انسٹیٹیوٹ کے تحت مفتیان کرام کی زیر نگرانی دو سالہ تخصص فی الفقہ والاقتصاد الاسلامی کورس کا انعقاد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کیا جارہا ہے جس کا مقصد ملکی و بین الاقوامی سطح پر لین دین اور جدید تجارتی معاملات میں شریعت مطہرہ کی تعلیمات کی رہنمائی کیلئے ماہرین تیار کرنا ہے، کورس کی خصوصیات میں شامل ہیں۔

فقہ اسلامی کے بنیادی ابواب کی تدریس، فقہ المعاملات کے ابواب کی تدریس اور مطالعاتی مشق، جدید اسلامک بینکاری کی تعلیم کیلئے معاہر شرعیہ کی تدریس، کمپنیوں اور مارکیٹوں میں معاملات کا عملا جائزہ اور وزٹ، ماہرین معیشت کے لیکچرز، امپورٹ ایکسپورٹ اور دو ملکی تجارتی امور پر بنیادی آگاہی، ملکی ٹیکس کے قوانین کا جائزہ، جدید کمپنیوں کے بنیادی قوانین اور فقہی تفریعات پر مہارت، جدید معاشی اداروں کے نظام پر آگاہی، تحقیق و مطالعاتی نصاب اور فتاوی کی تدریب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کورس میں شامل افراد کو مختلف اداروں کیلئے شریعہ ایڈوائزی، دارالافتا اہل سنت میں فتوی نویسی کیلئے انتخاب اور فقہ المعاملات میں تدریس کیلئے ایک اہل استاد کے مواقعے مل سکتے ہیں۔ جبکہ کورس میں شامل افراد کیلئے مناسب وظیفہ، مفت طعام و قیام، کانفرنس روم اور پروجیکٹ پر تعلیم کی سہولت، لائبریری اور کمپیورٹر لیب سے استفادہ اور کنزالمدارس بورڈ سے امتحان جیسی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ کورس میں شامل ہونے کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 شوال بمطابق 19 اپریل ہے۔خواہش مند عاشقان رسول داخلے کیلئے فیضان مدینہ میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں