جامعہ کراچی ملازمین و اساتذہ کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر احتجاج

ڈھائی سالوں سے ہائوس سیلنگ اور میڈیکل بل بھی نہیں دیا گیا ،مظاہرین

بدھ 17 اپریل 2024 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسیلینس میرین بیالوجی کے اسٹاف ،اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ تین ماہ کی تنخواہ ادا نہ کئے جانے اور ڈھائی سالوں سے ہائوس سیلنگ نہ دینے کے خلاف منگل کو احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر عارف بھائی اور جنرل سیکریٹری فیصل ہاشمی نے احتجاج میں شرکت کی۔اس موقع پر اسٹاف نے تمام حالات سے آگاہ کیا۔ملازمین کا احتجاج4 بجے تک احتجاج جاری رہا تمام اسٹاف نے فیصلہ کیا کہ جب تک تنخواہ نہیں مل جاتی اورباقی کے مسائل حل نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیںمیڈیکل بل بھی ادا نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے ان کی مالی پوزیشن دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں