ای او بی آئی کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں:پنشنرز فورم

ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو بار بار اعتراض کرکے پریشان کیاجاتا ہے،مطالبہ

جمعرات 18 اپریل 2024 17:55

ای او بی آئی کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں:پنشنرز فورم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ای او بی آئی پنشنرز فورم نے مطالبہ کیاہے کہ ای او بی آئی دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں کیونکہ ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو ان کے کیسز میں بار بار اعتراضات کرکے چکر کٹوائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی پنشنرز فورم نے نے وفاقی محتسب کے نام کھلے خط میں تجویز کیا کہ تمام ریجنل، زونل اور فیلڈ دفاتر میں پنشن کیس لیکر آنے والے عمر رسیدہ افراد یا پنشنرز کے انتقال کی صورت میں ان کی بیوائوں کی رہنمائی کا میکنزم تیار کیا جائے اور ہر دفتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے دنیا بھر میں سینئیر سٹیزنز کو احترام دیا جاتا ہے لیکن ای او بی آئی دفاتر میں یہ فضا مفقود ہے اپنے ہی ادا کردہ کنٹری بیوشن کے بطور پنشن حصول میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں