ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف مہم شروع

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں اقدامات اور کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی -تمام ڈپٹی کمشنرز اداروں سے مضبوط رابطہ رکھیں ان کی مدد کریں کمشنر کراچی سید حسن نقوی

بدھ 1 مئی 2024 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) شہر میں مصروف سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمہ کی مہم شروع کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں اقدامات اور کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی ہے ۔کمشنرکراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اکو ہدایت کی ہے کہ وہ اداروں سے مضبوط رابطہ رکھیں ان کی مدد کریں ۔

متعلقہ اداروں اور ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ان سڑکوں کی نشاندہی کر لی ہے جہاں تجاوزات ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات ہیں ان تجاوزات کو ان کی نوعیت اور تقاضوں کے مطابق بتدریج ہٹایا جارہا ہے ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی میں شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی نمبر 3 کلمہ چوک عظیم پورہ روڈ پر کارروائی کر کے تجاوزات ہٹائی گئیں۔

(جاری ہے)

بلدیہ عظمی اور ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل پو لیس کی مدد سے کارروائی کی گئی جبکہ ضلع جنوبی میں ش*انسداد تجازات ٹیم بلدیہ عظمی کے ساتھ مل کر آئمہ رام پتم داس روڈ لیاری اور شو مارکیٹ گارڈن میں کارروائی کر کے تجازات ہٹا دی گئیں۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیمازی جنید اقبال نے کمشنر کو رپورٹ میں بتایا کہ دیہہ موچ بلاک 1 ایل ڈی اے 42 اسکیم میں کارروا ئی کر کی30 ایکڑ سرکاری زمین پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کاررواء کی گئی تجاوزات کے خاتمہ کی اس کارروائی میں ضلعی انتظامیہ اور انٹی اینکروچمنٹ فورس نے حصہ لیا رپورٹ کے مطابق زمین ایل ڈی اے کی ملکیت تھی جو کارروائی مکمل کر کے ایل ڈی اے کے حوالہ کر دی گئی یے۔

ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کو آگاہ کیا ہے کہ ضلع وسطی میں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف بلدیہ عظمی کے ساتھ مل کر 2 مئی کو مہم شروع کی جائے گی جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گی کارروائی کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں