گورنرسندھ کی ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کی عید ملن کی تقریب میں شرکت

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کی جانب سے منعقدہ عید ملن کی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی، سماجی، اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات کی تقریب میں شرکت خوش آئند ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ آباد ملک کی معیشت میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے ، تعمیراتی صنعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گرین پاکستان کے سلوگن کو ہم سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے، ایس آئی ایف سی ایک بہترین منصوبہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد ہے کہ میں سب کو جوڑ سکوں تاکہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل ہوسکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں