کیش معیشت پر انحصار کم کرنا ہوگا، صدر و سی ای او ایچ بی ایل محمد ناصر سلیم

ٹیکس وصولی میں ساڑھے 3 ٹریلین کے لیکجز ہیں، سبسڈیز کو ختم کرنا ہوگا، ظفر مسعود

اتوار 28 اپریل 2024 16:20

اسلام آباد /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) در و سی ای او ایچ بی ایل محمد ناصر سلیم نے کہا ہے کہ کیش معیشت پر انحصار کم کرنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں محمد ناصر سلیم نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان بینک ایسوسی ایشن ظفر مسعود نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں ساڑھے 3 ٹریلین کے لیکجز ہیں، سبسڈیز کو ختم کرنا ہوگا۔

چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب نے کہا کہ ہم چیزوں کو بہت جلد ٹھیک کرسکتے ہیں، بہت زیادہ گنجائش ہے، سب سے زیادہ پرائیوٹائزیشن پاکستان میں کامیاب رہی ہے۔عارف حبیب نے کہا کہ شرح سود کم ہونے سے ڈھائی سے 3 ٹریلین کا فائدہ ہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں سی ای او / ایم ڈی سسٹمز لمیٹڈ آصف پیر نے کہا کہ آئی ٹی کے اچھے لوگ بیرون ملک جا رہے ہیں، روزگار میں اضافہ ٹیکس ریونیو بڑھنے کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اخراجات میں کمی کیلئے ٹیکنالوجی کو آگے رکھیں، روزگار پیدا ہوگا تو آمدنی بڑھے گی، کیونکہ سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقہ دیتا ہے، سبسڈی کے کلچر سے نکلنا ہے تو ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی۔ڈائریکٹر گل احمد ٹیکسٹائلز زیاد بشیر کا کہنا تھا کہ صنعتوں پر بوجھ ڈالا ہوا ہے، جی ڈی پی میں ریٹلیرز کا حصہ 17 فیصد مگر ٹیکس میں صرف ایک فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں