اختلافات کو ختم کرکے معاشی استحکام پر مذہبی وسیاسی جماعتوں کو نظریں مرکوز کرنی چاہیے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

دین اسلام جہاں امن کا درس دیتا ہے وہاں دین اسلام کے تحفظ کیلئے اسلام دشمن قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا بھی درس دیتا ہے،شاداب رضا نقشبندی

اتوار 12 مئی 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو ختم کرکے معاشی استحکام پر مذہبی وسیاسی جماعتوں کو نظریں مرکوز کرنی چاہیے ،دہشتگردی کرنیوالے دین سے ناواقف اور یہود ونصاریٰ کے اعلیٰ کار ہیں ،سانحہ 12مئی کو عوام کسی طور بھی نہیں بھلاسکتے ملزمان آج بھی آزاد دندناتے پھر رہے ہیں ، 12مئی کو لانڈی میں علی الصبح پاکستان سنی تحریک کے رہنما محمد سہیل قادری کو شہید کردیا گیا تھا ،شہید سہیل قادری کی اہلسنت کیلئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پے درپے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،مذہبی جنونی کو اسلامو فوبیا کا شکار ہیں ،بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے مسلم اُمہ کے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،اسلام دشمن قوتوں کو صبح قیامت تک ناکامی وبربادی کا سامنا کرنا ہوگا ،قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات دنیا کے امن برباد کرنے کا سبب بن سکتے ہیں ،حکومت پاکستان سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سخت احتجاج کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت یہود ونصاریٰ کی اسلام دشمن سازش قرار دیتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہاسلامو فوبیا کا شکار ممالک دین اسلام کی توہین اور معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے کیلئے عریانیت اور فحاشت کو فروغ دے رہے ہیں ،دین اسلام تمام مذاہب کو تحفظ فراہم کرتا ہے ،اسلامو فوبیا کا شکار دنیا میں جنونیت کو فروغ اور امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ،مغربی ممالک کبھی نبی کریم ﷺ کی توہین کرتے ہیں تو کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی جو کہ سب سے بڑی دہشتگردی ہے ،مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا کر اسلامو فوبیا کا شکار چیک کرتے ہیں مسلمانوں میں غیرت ایمانی کس حد تک ہے ،انہوں کا کہناتھا کہ دین اسلام جہاں امن کا درس دیتا ہے وہاں دین اسلام کے تحفظ کیلئے اسلام دشمن قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا بھی درس دیتا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں