بلاول بھٹو زرداری نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کے باوجود قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو سراہا

جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہوتا ہے، لیکن سلطان اذلان شاہ کپ ٹورنامینٹ میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس قابل تحسین رہی،چیئرمین پیپلزپارٹی

اتوار 12 مئی 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کے باوجود قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہوتا ہے، لیکن سلطان اذلان شاہ کپ ٹورنامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس قابل تحسین رہی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اپنے اسے جذبے اور لگن کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کسی بھی محاذ پر ہار ماننے والی نہیں، اور ہاکی کے عالمی میدان پر بھی ایک بار پھر اپنے قومی پرچم کو لہرا کر دم لیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں