ڈیفنس کراچی میں بنگلے سے 16 سالہ ملازمہ کی لاش برآمد

پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، پولیس حکام

اتوار 12 مئی 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) کراچی میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، لڑکی کی لاش ڈیفنس خیابان بخاری میں ایک بنگلے سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان بخاری کے بنگلے سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے، لڑکی کی شناخت 16سالہ فریا کینام سے ہوئی۔ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں قتل کا شبہ ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلے کا مالک ڈاکٹر ہے، اس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے، لڑکی تقریبا ایک سال سے اسی بنگلے میں ملازمت کررہی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پراسرار ہے، تحقیقات کی جارہی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد ہی لڑکی کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔پولیس حکام نے دعوی کیاکہ واقعے کے وقت ڈاکٹر اور اس کی فیملی گھر میں موجود نہیں تھی، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں