الماتریدی اسکالرز انسٹیٹیوٹ میں ایک سالہ التخصص فی اللغة العربیہ کورس کاافتتاح

افتتاحی تقریب میں مصر سے جامعہ ازہرکے شیخ ڈاکٹرسمیر احمدالازہری نے آن لائن خطاب کیا

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) الماتریدی اسکالرز انسٹیٹیوٹ میں ایک سالہ التخصص فی اللغة العربیہ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں مصر سے جامعہ ازہر کے شیخ ڈاکٹر سمیر احمد الازہری نے آن لائن خطاب کیااور عربی زبان کی اہمیت پر بہت کمال کی گفتگو فرمائی۔اس موقع پرڈاکٹر سید مظہر اقبال شامی نے خطاب کا اردو میں ترجمہ کیاجبکہ شیخ سید سمر الہدیٰ الیمنی نے خصوصی طور پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی جبکہ طالبات نے بھی آن لائن شرکت کی۔ ڈاکٹرسید مظہر اقبال شامی نے کورس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ کورس میں اہل عرب کی طرز پر عربی میں صرف ونحوکی کتاب شامل نصاب ہے، عربی سے اردواور اردوسے عربی ترجمے کی صلاحیت اور عربی میں مضمون نویسی سکھائی جائے گی۔ عربی زبان میں بنیادی گفتگوکرنے کی قابلیت اور قرآن وحدیث کے عربی اسلوب کی معرفت اور عربی لکھنے کا طریقہ بھی سکھایاجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ تمام لیکچرز عربی زبان میں ہوں گے جبکہ دوران کورس مصر،شام اور دیگر عرب ممالک کے مشائخ کے آن لائن لیکچرز بھی نشر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں