نجمی عالم نے کچی آبادی کی سالانہ وصولی کیلئے ڈیڈلائن مقرر کردی

ٹارگٹ وصولی میں ناکامی پر افسران کا تبادلہ کردیں گے، مشیر برائے سوشل ہاؤسنگ کا اجلاس سے خطاب

پیر 29 اپریل 2024 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک، فشریز، ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیشل ڈویلپمنٹ اور سوشل ہاؤسنگ سید نجمی عالم کی زیر صدارت محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی (کچی آبادی)کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی محمد ندیم سمیت تمام ڈائریکٹرز و دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکریٹری کچی آبادی نے مشیر نجمی عالم کو محکمہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیر نجمی عالم نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وصولی سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے تمام افسران کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے ۔ ڈی جی کچی آبادی نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ہمارا وصولی کا سالانہ ٹارگیٹ 26 کروڑ ہے جس میں سے ابھی تک 50 فیصد بھی وصولی نہیں کرپائے صرف 11 کروڑ وصولی ہوئی ہے۔ جس پر مشیر نجمی عالم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 15 مئی کی ڈیڈ لائین دی اور کہا کہ مقررہ ڈیڈلائین کے بعد تعینات کوئی بھی افسر ٹارگیٹ مکمل کرنے میں ناکام رہا تو وہ خود کو میرے طرف سے ٹرانسفر سمجھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں