میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے انسدادسود کانفرنس

چیئرمین چوہدری غلام رسول میوکی صدارت ،مولانا تنویرالحق تھانوی، حاجی حنیف طیب ودیگر کا خطاب

منگل 30 اپریل 2024 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام سودکے خاتمے کے لئے آگاہی مہم کے سلسلے میںچیئرمین چوہدری غلام رسول کے زیرصدارت انسدادسود کانفرنس کورنگی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی سابق سینیٹر اور معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی،سابق وفاقی وزیر پٹرولیم حاجی حنیف طیب،سلیم الرحمن میو، حاجی نور دین میو، چوہدری محمد اعظم میو محمد طاہر اسماعیل میو،حاجی افضل خان میو، چودری منظور احمد راجپوت ایڈوکیٹ،انجینیئر عبدالعزیز،ڈاکٹر محمد الیاس میو،مزمل ممتاز میو ایڈوکیٹ،سلیم منگریو ایڈوکیٹ،عقیل میو، لیاقت علی حامد ایڈوکیٹ،حا جی اسلام میو، حیات میو،قاری عمر میو، ادریس پاہٹ میو،ارشاد شاہد ایڈوکیٹ،نور میو،محمد اشفاق چشتی تھے، کانفرنس میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سپریم کورٹ سے شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے اور خاتمہ سود کر کے لوگوں کا رزق حلال اور غیر سودی نظام رائج کرے ،ٹیلی فون کمپنیوں کی طرف سے کھلے عام سودی قرضوں کی تشہیر پر پابندی عائد کی جائے، لمبی لمبی باراتوں اور جہیز کی ڈیمانڈ کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب میں مولانا تنویر الحق تھانوی،حاجی محمد حنیف طیب،الحاج غلام رسول میو نے اسرائیلی اور یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کو ادویات خوراک اور دیگر امداد دی جائے ،اقوام عالم جنگ بندی کرائے اور اسرائیلی بدمعاشی بند کی جائے،خاتمہ سود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانی میو قومی یکجہتی کونسل سلیم الرحمن ،صدر چوہدری محمد اعظم میو،طاہر اسلام میو،حاجی نور دین میونے کہا کہ خاتمہ سود آگاہی مہم کے سلسلے میں ملتان ،اسلام آباد، کراچی اور بہاولپور کے بعد لاہور ہائی کورٹ بارہال میں آئندہ ماہ خاتمہ سود کانفرنس منعقد ہوگی،کانفرنس کے اختتام پر مولانا تنویر الحق تھانوی نے خاتمہ سود، فلسطین کے مسلمانوں کی کامیابی اور پاک فوج کے شہیدوں کی مغفرت اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرائی، خاتمہ سود کانفرنس میں مذہبی سماجی سیاسی وکلا صحافی حضرات سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں