کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا، جلال الدین مہر

سیکریٹری اسپورٹس کے ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا عندیہ

منگل 30 اپریل 2024 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) گذشتہ روز سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان جلال الدین مہر نے ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس آفس کا دورہ کیا ڈائریکٹر اسپورٹس اصغر علی گھانگرو، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شیر میرانی،پرائیویٹ سیکریٹری شہاب الدین اور آفس سپرنٹنڈنٹ ارم احسان نے آفس کے باہر ان کا استقبال کیا۔

جلال الدین مہر نے فرداً فرداً تمام ملازمین سے ملاقات کی اور خصوصی طور پر کنٹریکٹ ملازمین سے ان کے مسائل دریافت کئے چند لوگوں نے پروموشن کے حوالے سے اپنی مشکلات بیان کی جبکہ سب کا مشترکہ مسئلہ ریگولر جاب اور کم سے کم اجرت کا تھا،ملازمین نے بتایا کہ جولائی سے کم از کم اجرت میں اضافہ کیا گیا تھا تمام سیکریٹریٹ میں ہر محکمے نے اپنے ملازمین کی کم از کم اجرت32 ہزار کردی ہے صرف محکمہ کھیل نی10 ماہ گزر جانے کے باوجود تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری اسپورٹس نے ملازمین کے مسائل کو دلجمی اور سنجیدگی سے سنا اور وعدہ کیا کہ وہ ان تمام معاملات کو دیکھیں گے انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ بہت جلد چیف سیکریٹری سے اجازت حاصل کرکے ان تمام ملازمین کو جو خالی پوسٹوں پر کنٹریکٹ پر ملازم ہیں انہیں ریگولر کر دیا جائے۔ ڈائریکٹر اسپورٹس اصغر علی گھانگھرو، ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد پرویز بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شیر میرانی نے سیکریٹری اسپورٹس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے سفارش کی کہ یہ بچے دس پندہ سال سے کنٹریکٹ پر ہیں اگر انہیں ریگولر کر دیا جائے تو یہ قابل ستائش فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں