صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن سے سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی اور لاڑکانہ پریس کلب کے وفود نے کراچی میں ملاقاتیں کی

منگل 30 اپریل 2024 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن سے سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی اور لاڑکانہ پریس کلب کے وفود نے کراچی میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاڑکانہ پریس کلب کے وفد نے شرجیل انعام میمن کو لاڑکانہ شہراور صحافیوں کے مسائل سے متعلق آگہی دی۔ لاڑکانہ پریس کلب کے وفد میں مرتضی کلہوڑو، نوید لاڑک، منیر سومرو، عبدالقادر جاگیرانی، معشوق اوڈھانو شامل تھے۔

صوبائی وزیرنے لاڑکانہ کے صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔دوسری ملاقات میں سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے کراچی میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی اور میڈیا ورکرز اور اداروں کو درپیش مسائل سے متعلق آگہی دی جس پرانہوںنے سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کو مسائل کی حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا ویژن رہا ہے، شہید بی بی، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت حکومت سندھ صحافیوں کے تمام حقوق کا تحفظ کرتی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صحافتی تنظیمیں، میڈیا کے اداروں اور ورکرز کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، صوبے میں صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو ذمہ داریوں کی ادائگی میں درپیش دشواریوں کو خاتمہ ہمارا عزم ہے، تمام تنظیمیں کے تعائون سے مسائل کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کو حل کیا جائے گا۔ سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد میں قاضی شفیق احمد، رضوان شاہ، ایوب پیرزادہ، نسیم شیخ، شاہد انصاری شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں