حکومتی آمدن 5ہزار 313ارب، خرچے 9ہزار 651ارب سے تجاوز

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں

بدھ 1 مئی 2024 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2024ء) وفاقی حکومت کا ابتدائی 9ماہ میں مالی خسارہ 4ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔ حکومتی آمدن 5 ہزار 313 ارب جبکہ خرچے 9 ہزار 651 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔وزارت خزانہ کی جاری کردی تفصیلات کے مطابق ابتدائی نو ماہ میں مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس عرصے کے دوران قرضوں پر سود کی مد میں 5 ہزار 517 ارب روپے خرچ ہوگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے نو ماہ میں 6 ہزار 711 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، این ایف سی کے تحت صوبوں کو 3815 ارب روپے منتقل ہوئے، جولائی سے مارچ نان ٹیکس ریونیو 2416 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے ریکارڈ 719 ارب 59 کروڑ روپے کی وصولی کیے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے 357 ارب زیادہ ہے۔حکومت کے جاری اخراجات 9 ہزار 201 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے، دفاع پر1222 ارب، ترقیاتی منصوبوں پر 454 ارب روپے خرچ کیے گئے، سبسڈیز پر 473 ارب، پنشن کی ادائیگی پر 611 ارب سے زیادہ خرچ ہوئے۔ حکومت کے سول امور چلانے پر نو ماہ میں 518 ارب روپے کے اخراجات آئے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں