کراچی ، مشتعل شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوئوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لوٹ مار میں مصروف ڈاکوئوں پر ایک شہری نے فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیاجو اسپتال میں دم توڑگیا ،پولیس

بدھ 1 مئی 2024 18:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی پے درپے وارداتوں کے بعد شہر قائد کے باسیوں کا صبر جواب دے گیا، ایک مشتعل شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوئوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر تین میں ایک شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق لوٹ مار میں مصروف ڈاکوئوں پر ایک شہری نے فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈاکوئوں کی شناخت شاہد اور سعود کے ناموں سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کیخلاف مختلف تھانوں میں پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ ملزمان کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعے عمل میں آئی، ہلاک ہونے والے ڈاکو مختلف وارداتوں میں 4شہریوں سے موبائل فون اور ایک خاتون سے پرس چھین کر فرار ہورہے تھے۔ڈاکوئوں کی ہلاکت کے بعد ان کے قبضے سے چھینے گئی4موبائل فون اور پرس بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ہلاک ڈاکوئوں سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں