محمدحسین قریشی ایف پی سی سی آئی کی سندھ ریجنل کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر مقرر

بدھ 1 مئی 2024 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) محمدحسین قریشی کو وفاق ہائے ایوان تجارت وصنعت پاکستان کی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز کا ڈپٹی کنوینر مقرر کردیا گیا، محمدحسین قریشی اس وقت آل تاجران سندھ اتحاد کے قائمقام چیئرمین اور آل کراچی جیولرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران سینٹرل کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کاروباری اور تجارتی حلقوں نے ان کی تقرری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ محمد حسین قریشی نے تقرری پریوبی جی قیادت اور فیڈریشن عہدیداران کا شکریہ اداکیاہے کہ انہوں نے اعتماد کا اظہارکیا،ان شاء اللہ فیڈریشن کے مقاصد کی تکمیل میں اپنابھرپور کردار اداکریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں