گستاخوں کو گرفتارکرکے کیس انسداددہشت گردی کی عدالت میں چلاجائیں،علامہ اورنگزیب فاروقی

بدھ 1 مئی 2024 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ہم نے جو درخواستیں دائر کی اس پرالحمد اللہ ایف آئی آر درج ہوگئی ہے ہم ایف آئی آر درج کرنے پر انتظامیہ کا اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہو ہمارا ریاستی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ جلد از جلد گستاخوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ہم انتظامیہ کوایک ہفتہ کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ گستاخوں کو گرفتار کرکے کیس انسداددہشت گردی کی عدالت میں چلاجائیں تمام مکاتب فکر کے جید علماء اکرام کے نام پیغام تمام مکاتب فکر کے جید علماء اکرام جو مختلف پروگراموں میں جاتے ہیں ان تمام علماء اکرام سے گزارش کرنا چاہوں کہ وہ ایسے تمام پروگرامات اور اینکرز کا مکمل بائیکاٹ کریں جو ملک میں فرقہ واریت کو پہلاتے ہیں میں اپنے تمام مسلمانوں دوستوں سے یہ اپیل کرنا چاہوں گا اس گستاخی کے بعد جس کے ہاں بچے کی ولادت ہو اسکا تعلق کسی سیاسی جماعت ورکر یا مذہنی جماعت کا ورکر ہو سب اپنے بچے کا نام عثمان عنی یا محمد عثمان رکھیں اگر کوئی صحابہؓ اکرام کہ گستاخی کرے گا صحابہؓ اکرام کے ناموس کے ڈنکے ایسے بجائے گے کہ گستاخ کو معلوم ہوگا کہ صحابہؓ اکرام کے رضاکار اور جانثار اتنے ہے کہ جنکا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہاراہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ،مولاناشکیل فاروقی،اشرف میمن،امیرفضل خالق،مولاناعادل عمر،قاری عبدالشکور،مفتی سیف الرحمن عباسی،قاری عبدالوہاب،محمدکامرا ن،مولاناعبدالرافع،مولاناحمیداحمد و دیگررہنماؤں نے سنی علماء کمیٹی کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکز اہلسنّت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا پر ایسے جاہل اور اسلامی تعلیمات سے نابلد لوگوں کو بلانا اور ان کے پروگرامات نشر کرنا ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کا ذریعہ ہے،ریاستی ادارے اس گستاخ کو اور پروگرام نشر کرنے والے میڈیا کے زمہ دار پر دہشت گردی کی دفعات لگا کر کڑی سزا دیں اور نجی ٹی وی انتظامیہ کو شامل تفتیش کیا جائے کہیں ایسا تو نہیں کہ بیرونی فنڈڈ پر یہ ایسے متنازعہ ایشوز کو چھیڑکرملک میں عدم استحکام پھیلارہا ہے۔

(جاری ہے)

حضرت عثمانؓتیسرے خلیفہ ہیں جن کی خلافت روز روشن کی طرح عیاں ہے اور حضرت عثمان غنیؓکا دوہرا داماد پیغمبر ہونا وہ مقام و مرتبہ ہے جو اس صفحہ ہستی میں کسی بھی دوسرے شخص کو حاصل نہیں،حضرت عثمان غنیؓ کی شان میں گستاخی کرنے والا شخص مسلمان نہیں ہوسکتا،اہلسنّت والجماعت اس گستاخی پر سراپا احتجاج ہے جب تک ملعون یاسین قادری اور پروگرام کرنے والے میڈیا منتظمین پر دہشت گردی کی دفعات لگا کر گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گئے،اہلسنّت والجماعت ہر قانونی راستہ اپنائے گی اور ان گستاخوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے تک کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی،ملک میں افراتفری،بدامنی اور قتل و غارت کی بنیادی وجہ یہی گستاخی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں