گوادر میں معصوم جانوں کے قاتل انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ،عباس بادامی

جمعرات 9 مئی 2024 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) جعفریہ حج فاؤنڈیشن کے صدر غلام عباس بادامی نے کہا کہ گوادر میں معصوم جانوں کے قاتل ،انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ،گھروں میں سوئے ہوئے مزدوروں کا وحشیانہ طریقے سے قتل عام بزدلانہ حرکت ہے ۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو سخت سزاء دی جائے جبکہ سرپرستوں کو بھی گرفتار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگوار خاندانوں کو ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی پوری قوم اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان آپ کے ساتھ ہیں اور اس ملک دشمن کوشش کو ناکام بنانے کیلئے افواج پاکستان جو کردار ادا کررہی ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بقاء ،سلامتی اور استحکام کیلئے تمام طبقات مشترکہ جدوجہد کریں تاکہ ملک کی سلامتی،استحکام پر کوئی آنچ نہ آئے اور دین اسلام کو سربلند رکھنے کیلئے ہمیں ہر طرح کی کوششں میں معاونت کرنا ہوگی کیونکہ اس سے قبل بھی اس طرح کی حرکات کی وجہ سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلی اب بھی یہی عناصر یہاں انتشار افراتفری اور دہشت گردی کی سازشوں کو فروغ دے رہے ہیں جسکا خاتمہ نہایت ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں