گورنر سندھ کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کو مبارکباد

اتوار 12 مئی 2024 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے سے ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ میں انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے،جس کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے، امید ہے جلد پاکستان ہاکی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں