ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی متفقہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب

اتوار 12 مئی 2024 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی متفقہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پاکستان ہائوس میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پرسابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کیا،اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور پرمعاونت کے لیے اعلی سطحی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں