۵جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے لوڈشیڈنگ و مہنگی بجلی کے خلاف اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی

۵لوڈشیڈنگ ختم، این ٹی ڈی سی سے سستی بجلی فراہم کی جائے، نیپرا سے کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ ًبلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی، تمام امتحانی مراکز کو فوری لوڈشیڈنگ فری کیا جائے،رکن سندھ اسمبلی

پیر 13 مئی 2024 20:55

و کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، عام شہریوں اور میٹرک کے طلبہ و طالبات کو درپیش مشکلات و پریشانیوں، کے الیکٹرک کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور مہنگی ترین بجلی کی فراہمی کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔

قرار داد میں کے الیکٹرک کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیپرا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے،کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کرے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ تمام امتحانی مراکز کو فوری لوڈشیڈنگ فری کیا جائے،نیپرا کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کے بجائے NTDC سے سستی بجلی فراہم کرے۔

(جاری ہے)

اسمبلی کے قواعد و ضوابط شق 124کی ذیلی شق 1کے تحت جمع کرائی گئی قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی اور حبس کا موسم شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک نے شہر بھر میں لوڈ شیڈ نگ میں بد ترین اضافہ کر دیا ہے، جبکہ لوڈ شیڈ نگ سے مستثنی علاقوں میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے، طویل لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی بھی رک جاتی ہے، جس سے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

اس صور تحال نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ دن اور رات کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے دن کا سکون اور رات کا چین چھین کر زندگی اجیرن بنادی ہے، جبکہ میٹرک و دیگر جماعت کے لاکھوں طلبہ وطالبات کو امتحانات کی تیاری اور امتحانی مراکز پر بجلی نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کی نجکاری کو 18 سال کا طویل عرصہ ہو گیا مگر کے الیکٹرک نہ تو بجلی کی جزیشن میں خود کفیل ہو سکی اور نہ ہی کراچی میں لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو سکا۔

کراچی کے شہری کے الیکٹرک کی مہنگی ترین بجلی صرف کے الیکٹرک سے خریدنے پر مجبور اور وقت پر بل کرنے کے باوجو د روزانہ 3 سے 18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈ نگ کا شکار ہیں۔ بجلی کے بل کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کا بہانہ بنا کر اس کی سزا بجلی کے بل وقت پر ادا کرنے والے شہریوں کو دے رہی ہے جو کہ نیپرا قوانین اور لائسنس کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں