پیپلزپارٹی کی سربراہی میں کراچی میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے،لالہ ا عبدالرحیم

منگل 14 مئی 2024 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و چئیرمین سہراب گوٹھ لالہ عبدالرحیم نے کہا کہ پیپلرزپارٹی کی سربراہی میں کراچی میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے،کراچی کے عوام نے پیپلرزپارٹی کی ماضی کی کارکردگی پر یقین کرتے ہوئے کراچی کا مینڈیٹ پیپلزپارٹی کو دیا، پیپلزپارٹی شہر کراچی میں بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی پر بہت فوکس ہے۔جن اضلاع میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے وہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں وفود سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی کی ترقی میں چند سیاسی عناصر کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کی گئیں، اپنے مفادات کی خاطر کراچی کی ترقی کو برباد کیا گیا، پیپلرزپارٹی کے تمام منتخب چئیرمین اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، چیئرمینز اپنے علاقوں میں پانی کے مسائل، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی مرمت، مزید پارکوں کا قیام، لائبریری کا قیام اور دوسرے دیگر مسائل کے حل کیلئے ہر متعلقہ فورم پر رجوع کررہے ہیں، سندھ حکومت سے بات کررہے ہیں کہ اختیار خواتین کیلئے جلد از جلد نئے پروگرامز متعارف کروائے جائیں، ہمیں اپنے معاشرے کی خواتین کو بااختیار اور مظبوط بنانا ہے،محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ خواتین کو اہمیت دے کر ان کے حقوق کے لئے جدوجہدکی اورملک و عوام کی خاطر جان کا نذرانہ دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں